مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 10 ہزار 582 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 77 ہزار 762 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 10 ہزار 582 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 77 ہزار 762 ہو گئی ہیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 64 لاکھ 23 ہزار 925 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 269 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 1 لاکھ 8 ہزار 895 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ